نئی دہلی :بھارت:11 ریاستوں میں انتخابات ، بی جے پی کوسبقت حاصل ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف امریکہ میں صدارتی انتخابات کا سلسلہ ختم ہوا تو دوسری طرف بھارت میں ضمنی انتخابات کی خبریں ہیں ،

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی منگل کو 11 ریاستوں بشمول مدھیہ پردیش کی 58 میں سے 40 سیٹوں پر برتری کے ساتھ حال ہی میں ہونے والی اسمبلی ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے درپے ہے۔

ملک کی حکمراں جماعت کو گجرات کی تمام آٹھ نشستوں پر بھی کامیابی حاصل ہوئی تھی جس کے لئے ضمنی انتخابات ہوئے تھے اور اترپردیش کے سات میں سے پانچ انتخابی حلقوں میں وبائی امراض کے پہلے دورکے دوران انتخابات ہوئے تھے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق منی پور (پانچ نشستوں) ، ہریانہ (ایک) ، چھتیس گڑھ (ایک) ، جھارکھنڈ (دو) ، کرناٹک (دو) ، ناگالینڈ (دو) ، اڈیشہ (دو) اور تلنگانہ (ایک) میں ضمنی انتخابات کے لئے بھی ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ .

عہدیداروں نے بتایا کہ 3 نومبر کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے بعد یہ صورتحال سامنے آئی ہے، ادھر یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان انتخابات کے دوران کرونا سے بچاوکی حفاظتی تدابیر بھی اختیارکی گئیں

Shares: