بھارتی فوج بارے حساس معلومات پاکستان بھیجنے کے الزام میں ایک شہری کو بھارت سے گرفتار کیا گیا ہے
انسداد دہشت گردی فورس گجرات نے کاروائی کی ہے اور حساس معلومات پاکستان بھیجنے کے الزام میں تاراپور سے شنکرمانیشوری نامی شخص کو حراست میں لیاہے، حکام کا کہنا ہے کہ شنکر پاکستانی تھا جس نے بعد میں بھارتی شہریت لی،شنکر نے بھارتی فوج کے بارے میں حساس معلومات پاکستان بھجوائی ہیں،حکام کے مطابق شنکر نے بھارتی فوج کے افسرا ن کے موبائل فون کو ہیک کیا اور اسکے لئے جدید طریقہ استعمال کیا گیا، بھارتی فوج کے افسران کے ملنے والے موبائل فونز سے ملنے والی معلومات کو شنکر نے پاکستان بھجوایا
گجرات انسداد دہشت گردی فورس کے ایس پی اوم پرکاش جٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی حساس معلومات پاکستان بھجوانے کے جرم میں ہم نے ایک ممکنہ پاکستانی ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے،جو بھارتی سم کارڈ پر واٹس ایپ استعمال کر رہا تھا جس سے معلومات پاکستان بھجوائی گئی ہیں،شنکر بھارتی فوجی افسران کے موبائل فون سے معلومات لیتا تھا، جو سم وہ چلا تھا وہ محمد ثقلین کے نام پر ہے،
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شنکر پاکستانی تھا، بھارت آیا اور یہاں بھارتی شہریت لے لی ، اسکے خاندان کے لوگ پاکستان میں ہیں، الزام عائد کیا گیا کہ وہ بھارت میں رہ کر جاسوسی کر رہا تھا،
لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز
یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی
لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں
"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے
جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم
چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے
لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے