اسلام آباد میں خطرناک گینگ گرفتار کرلیا گیا ، کیا کچھ ہوا برآمد
باغی ٹی وی : پولیس نے شینو گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے نقدی، موبائل فون، قیمتی اشیاء ،اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیے . ریکارڈ یافتہ ملزمان کا جڑواں شہروں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا.
ادھر پولیس کے مطابق کچے کے علاقے سے اغوا کیے جانے والے دو پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے تاہم اب تک اہلکاروں کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مغوی پولیس اہلکار کچہ پولیس چوکی پر تعینات تھے، لٹھانی گینگ نے اہلکاروں کی رہائی کے بدلے اپنے ساتھی چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران لادی گینگ کے مورچے اور عارضی پناہ گاہ جلا دی گئی ہیں جس کے بعد گینگ کے ارکان روپوش ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے.
ڈیرہ غازیخان سے خوشخبری آگئی ، خوف کی علامت لادی گینگ کے اہم رہنما گرفتار