اسلام آباد(محمداویس)وفاقی وزارت قومی صحت کا وزارت کے زیر انتظام اداروں میں کام کرنیوالے افسران پر عدم اعتماد، شہر کے دونوں بڑے ہسپتالوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے انتظامی عہدوں پر مستقل تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا،فوج سے دو حاضر سروس افسران مانگ لئے ۔
باغی ٹی وی کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق وزارت قومی صحت نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال(ایف جی پی سی) میں مستقل ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدوں پر تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ کر قابل اور اہل افسران کی تعیناتی کیلئے مدد مانگ لی ہے،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کو لکھے گئے خط میں وزارت صحت حکام نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں پمز اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک میں مستقل بنیادوں گریڈ اکیس کے قابل اور اہل افسران کی ضرورت ہے جو کہ وزارت صحت میں میسر نہیں ہے وزرات دفاع دونوں انتظامی افسران کی تعیناتی کیلئے افسران نامزد کرے
واضح رہے کہ اسلام آباد کے دونوں ہسپتالوں میں وزارت قومی صحت کے تحت کام کرنیوالے تجربہ کار قابل اور ماہر افسران موجود ہیں تاہم وزارت صحت کیجانب سے اپنی وزارت کے ماتحت کام کرنیوالے افسران پر عدم اعتماد کا اظہار اور کسی دوسری وزارت کو خط لکھ کر مدد طلب کرنے کی یہ نرالی منطق ناقابل فہم ہے
بڑے ہسپتالوں کے سربراہان کی بھرتی ریکروٹمنٹ رولز کے مطابق ہو گی ،ترجمان وزارت صحت
دوسری جانب خبر کے ایک دن بعد ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں کے سربراہان کی بھرتی ریکروٹمنٹ رولز کے مطابق ہو گی ،اس سلسلے میں مروجہ طریقے کار کے مطابق سختی سے عمل کیا جائے گا ، اس سلسلے میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ، یہ فیصلہ وفاقی وزیر صحت کی سربراہی میں25 اگست 2023 ایک اجلاس میں ہوا تھا ،حکومت بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ پر سختی سے عمل کرنے کا عزم رکھتی ھے ،اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات /مفروضوں پر دھیان نہ دیں، کوئی غیر مصدقہ اطلاع اور مہم ہمیں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے مشن سے نہیں روک سکتی،وزارت صحت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہترین امیدواروں کے انتخاب کا عزم رکھتی ھے
ترجمان وزارت صحت سے جب سوال پوچھے گئے تو انہوں نے خاموشی اختیار کی اور کوئی جواب نہیں دیا، ترجمان وزارت صحت سے پوچھے گئے سوالوں میں کہا گیا تھا کہ ساجد شاہ صاحب ہسپتالوں کے سربراہان کی بھرتی نہیں ہونی تعیناتی ہو گی اور وہ بھی گریڈ اکیس کے افسر کی جسکی تعیناتی کا اختیار وزیر اعظم کو ہے، وزارت نے کس انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں ؟ اور یہ بھی واضح کر دیں اس ردعمل کے بعد ہم یہ سمجھیں کہ وزارت نے جو خط وزارت دفاع کو لکھا وہ منسوخ ہوگیا یے؟ کیونکہ یہ مروجہ طریقہ کے تحت نہیں،میڈیا اور سوشل میڈیا پر تو وزارت کا جاری کیا گیا خط وائرل ہے کیا وہ مفروضہ اور غیر مصدقہ ہے ؟
دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی اسلام آباد کا ہنگامی اجلاس ،وزارت صحت کی طرف سے وفاقی دارالحکومت کے 2 بڑے ہسپتال پمز اور پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اسامیوں پر فوجی افسران کی تعیناتی کیلئے سیکرٹری دفاع کو لکھے گئے خط کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پی ایم اے اسلام آباد کے ڈاکٹر میاں رشید ،ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ ،ڈاکٹر محمد اجمل ،ڈاکٹر عابد سعید،ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈاکٹر رانا جاوید اور دیگر نے کہا کہ ایسوسی ایشن ایسے کسی بھی اقدام کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ وزارت صحت کو متنبہ کرتی ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہے۔پی ایم اے اسلام آباد کے مطابق ایسا کوئی بھی اقدام سول ڈاکٹرز کی توہین ہے ۔وزارت نے خط لکھ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔وزارت صحت کے اس اقدام سے سول سوسائٹی اور ادارے کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔پی ایم اے اسلام اپنے اداروں پر مکمل اعتماد کرتی ہے،ہمیں مکمل یقین ہے کہ مذکورہ ادارہ بھی وزارت صحت کے اقدام کا خیر مقدم نہیں کرے گا ۔پی ایم اے اسلام آباد کے مطابق ایسوسی ایشن ایسے کسی بھی اقدام کی بھرپور مزاحمت کرے گی۔
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی