اسلام آباد میں پولیس کے ادارے کو رول ماڈل ہونا چاہیئے. رانا ثناءاللہ
اسلام آباد میں ویمن پولیس اسٹیشن جی سیون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویمن پولیس اسٹیشن کا آج سنگ بیناد رکھ دیا ہے، اسلام آباد میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے پولیس نے اہم کردار ادا کیا، اسلام آباد میں پولیس کے ادارے کو رول ماڈل ہونا چاہیئے، دنیا اسلام آباد سے ہی پورے ملک کا اندازہ لگاتی ہے، دنیا کے لیے اسلام آباد ہی پاکستان کا چہرہ ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم نے ایک سال اسلام آباد کو رول ماڈل بنانے کے لیے کام کیا ہے اور اسلام آباد میں اس وقت 150 ارب کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جبکہ 100 ارب روپے کے منصوبے جلد مکمل کرلیں گے، اسلام آباد میں سب سے بڑا منصوبہ بہارہ کہو فلائی اوور ہے جس سے لاکھوں لوگ مستفید ہوں گے۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کے جتنے مطالبات تھے ہم نے پورے کیے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، ہم نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس میں ڈسپلن سے عالمی سطح پر مثبت تشخص بڑھے گا، اسلام آباد پولیس کے شہداء کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی ممکن بنائی گئی ہے لہذا اسلام آباد پولیس میں 1700 نئی بھرتیاں بھی کی گئیں ہیں، جس میں خواتین بھی شامل ہیں، ہم نے آپ کے مطالبات کو پورا کردیا ہے اور امید ہے کہ اب اسلام آباد پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں پورا اترے گی، اسلام آباد پولیس کا شہریوں کے ساتھ مثبت رویہ رہا جس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔