۔پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر جناب کونینوری متصودہ اور مصر کے سفیر جناب طارق محمد ڈاحروغ کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے الگ الگ ملاقاتیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ نیول چیف اور معزز مہمانوں نے خطے کی میری ٹاٸم سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

Shares: