اسلام آباد ::::تھانہ آبپارہ پولیس نے ریحان نامی 04 سالہ اغوا ہونے والا بچہ بحفاظت بازیاب کرلیا، اغواء کار ایک عورت سمیت تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے
بچے کے والدین نے کل دن کو اطلاع دی ان کا 04 سالہ بچہ ریحان اغوا ہوگیا ہے

ایس پی سٹی محمد عمر خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بچے کی بازیابی کی ہدایت کی، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ سلیم رضا معہ ٹیم نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کی

پولیس ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں بچے کو بازیاب کرلیا، پولیس نے ایک عورت سمیت تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

Shares: