سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شریک ہیں، قاضی فائز عیسیٰ کو اسپیکر کی طرف سے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے وہ آئین کے تحفظ سے متعلق سیمینار سے بھی خطاب کرینگے ،وزیراعظم شہباز شریف بھی قومی اسمبلی ایوان پہنچ گئے
آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کے قومی اسمبلی ہال میں آغاز ہوا،وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت حکومتی ارکان سمیت اپوزیشن و اہم رہنما شریک تھے ،اجلاس میں ذوالفقار علی بھٹو شہید، سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی تقاریر کی جھلکیاں دکھائی گئیں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی تقریر کی جھلکیاں اور میاں رضا ربانی کی اٹھارہویں ترمیم کی تقریر کی جھلکیاں بھی شامل ہیں، آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی
وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 1973 کے آئین میں مختلف اوقات میں ترامیم کی گئیں، آئین پاکستان ایک تاریخی کارنامہ ہے، یہ کارنامہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، ایک چیف جسٹس نے ایک ڈکٹیٹر کو 3 سال کی رعایت دی،،آئین 50 مختلف آمریتوں کا سامنا کرنے کے باوجود آج بھی زندہ ہے یہ تاریخی کارنامہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ،
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی اکابرین نے ملک کے اندر آئین کی حکمرانی اورعدل وانصاف کابول بالا کیا ذوالفقارعلی بھٹو، ولی خان، شاہ احمد نورانی اور دیگر رہنماﺅں کے نام قابل ذکر ہیں آئین پاکستان کو کئی بارری رائٹ بھی کیا گیا سیاستدانوں میں بہت سی خامیاں ہیں 73 کے آئین نے چاروں صوبوںں کو ایک لڑی میں پرو رکھا ہے آج مخلوط حکومت کو چلتے ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے گزشتہ ایک سال سے مخلوط حکومت احسن طریقے سے چلا رہے ہیں جب حکومت سنبھالی تو حالات کی اس قدر سنگینی کا اندازہ نہیں تھا،تمام جماعتوں نے اپنے منشور کے مطابق الیکشن میں جانا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر خصوصی قرارداد پیش کی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ آئین پاکستان کے مطابق حاکمیت صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کی ہے یہ اختیارات عوامی نمائندوں کے ذریعے استعمال کیا جائے آئین میں تمام ریاستی اداروں کے فرائض واضح ہیں آئین پاکستان عوام کے یکساں بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے قومی آئینی کنونشن نے وزیراعظم کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
وزیر خارجہ بلاول زرداری نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دس اپریل پاکستان کے آئینی سفر کا دن ہے،آج ہر پاکستانی کیلئے تاریخی دن ہے، دس اپریل 1973 کو آئین کی بنیاد رکھی گئی، پاکستانی عوام، سیاسی و سماجی کارکنان نے مسائل کا مقابلہ کیا،ہم نے ایک نہیں 3-3 آمروں کا مقابلہ کیا،شہید بے نظیر بھٹو نے آئین کی بحالی کیلئے 30 سال جدوجہد کی، آج بھی آمریت سے فائدہ لینے والے ایک پرچم تلے جمع ہیں،آج بھی ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کا مقابلہ کر رہے ہیں،
سابق چیئرمین سینیٹ ، پیپلز پارٹی کے رہنما میان رضا ربانی کا کہنا تھا کہ میں سپیکر قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو مبارک پیش کرتا ہوں،یہ آئیڈیا خود قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جنم دیا اور اس کو پورا کیا ،لازم ہے کہ آئین اور آج کے دن کے بارے میں کچھ کہا جائے ،50 سال پہلے یہ آئین منظور کیا گیا، یہ متفقہ دستاویز تھی جسے وفاق کی تمام اکائیوں کے درمیان اتفاق رائے تھا، اس آئین میں واضح تھا کہ یہ ادارے مرتب کرے گا، اداروں میں طاقت کا توازن ہوگا، وفاق اکائیوں کے ذریعے جمہوریت کو مضبوط کرے گا، پوری قوم ذوالفقار علی بھٹو، مفتی محمود، شاہ احمد نورانی اور پروفیسر غفور سمیت 27 رکنی کمیٹی کی شکر گزار ہے،
قبل ازیں آئین پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں ایس ایم ڈیز نصب کر دی گئیں ،پارلیمنٹ ہاؤس کے صدر دروازے پر 1973 کے آئین کی منظوری کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا سپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کی یادگار کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، آئین پاکستان 1973 کی یادگار کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خطاب کیا سپیکرقومی اسمبلی نے جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں،راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ آج 10 اپریل 2023 کو آئین پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے کی تقریبات کا آغاز کر رہے ہیں، آئین کا متفقہ منظور ہونا ایک کامیابی ہے، 1973 میں آئین متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا، دستور پاکستان کی یادگارکی تعمیر ایک مثبت اور اہم قدم ہے امید ہے سی ڈی اے اس یادگار کی تعمیر جلد مکمل کرے گا، اس یادگار کے ڈیزائن کیلئے ملک گیرمقابلہ ہوگا، ڈی چوک پر یادگار کی تعمیر کے ساتھ ایک باغ بھی تعمیرہوگا جس کا نام باغ دستور ہوگا
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں