سری نگر ہائی وے پر رینجرز کے چار جوان شہید ہونے کا معاملہ، وفاقی پولیس نے رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والے شخص کو گرفتار کر لیا،

گرفتار شخص کی شناخت ہاشم ولد عاصم کے نام سے ہوئی،ملزم ہاشم نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مجھے رات کے وقت فورس کے اہلکار نظر نہیں آئے ،ملزم کو مارگلہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے،ملزم اسلام آباد کا رہائشی ہے،ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں،

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شدید تشویشناک واقعات سامنے آئے ہیں۔ نصف شب کے بعد سری نگر ہائی وے پر رینجرز کے اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی گئی، جس کے نتیجے میں چار رینجرز اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں پانچ رینجرز اور پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین جی نائن تک پہنچ چکے ہیں، بشریٰ بی بی قافلے کی قیادت کر رہی ہیں، مظاہرین ڈی چوک جانا چاہتے ہیں، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکا جائے گا،اسد قیصر، عالیہ حمزہ و دیگر رہنما بھی بشریٰ بی بی کے احتجاجی قافلے میں شریک ہیں،

دوسری جانب تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ہزارہ موٹروے انٹرچینج پرکارکنوں سے تصادم کے نتیجے میں ایک ایس ایس پی سمیت گوجرانوالہ رینج پولیس کے 22 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں،یس ایس پی فاروق بھٹہ اور دوسرے پولیس اہلکار کے پی سے آنے والے قافلے کو روکنے کیلئے ہزارہ موٹروے انٹرچینج پر تعینات تھے جو پی ٹی آئی کارکنان سے جھڑپ اور پتھراؤ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی اور 18 پولیس کانسٹیبل شامل ہیں،ایس ایس پی فاروق بھٹہ گوجرانوالہ پیٹرول پولیس میں تعینات ہیں اور زخمی ہونے والے دوسرے 21 پولیس اہلکاروں کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

بشریٰ بی بی ریڈ زون روانہ،وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب

میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”

عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ

سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

پٹھان غیرتمند،ساتھ نہیں چھوڑتے،میرے "میاں” کو لانا ہے،بشریٰ کا کینیٹینر پر خطاب

Shares: