اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
تل ابیب: عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں انسانی المیے پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کےوارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے یہ بھی امکان ہے کہ اسرائیلی فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوسکتے ہیں –
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قیادت پر غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کا الزام ہےحکومت کو خدشہ ہےکہ غزہ میں جاری انسانی المیےکو بنیاد بنا کر اسرائیلی وزیر اعظم اور دیگر حکام کے وارنٹ جاری کیے جاسکتے ہیں، وزیر اعظم نےگزشتہ دنوں برطانوی اور جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں بھی وارنٹ کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
غزہ پٹی پر مشتمل خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہونا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام …
واضح رہے کہ جنوری میں میکسیکو اور چلی نے عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے جنگی جرائمتازہ ترین کے خلاف مشترکہ درخواست دائر کی تھی میکسیکو اور چلی کی درخواست میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی تفتیش کا مطالبہ کیا گیا تھااس سے قبل جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
یاد ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور شہداء میں 14 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں جبکہ زخمی بچوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہے جبکہ الشفا اسپتال کے سامنے سے ایک ہفتے میں دوسری اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔
غزہ پٹی پر مشتمل خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہونا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام …
عرب میڈیا کے مطابق اجتماعی قبر سے ہاتھ پیر بندھی اور تشدد زدہ 30 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے لاشوں کو چھپانے کے لیے انہیں ریت اور کچرے میں دبا دیا تھا، برآمد ہونے والی لاشوں میں عورتوں اور زخمی افراد کی لاشیں بھی شامل ہیں، اب تک 12 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، لاشوں میں سے کچھ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ ان افراد کو بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے یہ رواں ہفتے الشفا اسپتال سے ملنے والی دوسری اجتماعی قبر ہے تین روز قبل بھی الشفا اسپتال اور شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ سے اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں۔