بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نارمل زندگی گزار رہی تھی ، مجھے نہیں پتہ تھا کہ میں کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہوں. لہذا جب مجھے پتہ چلا کہ مجھے کینسر ہے تو میں بہت پریشان ہوئی ، میری فیملی تو یہ سن کر سکتے میں ہی آ گئی ، مجھے خود سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کروں. میں اس وقت نیپال میں تھی جب کینسر کا پتہ چلا ، ممبئی آئی اس کے بعد نیویارک گئی اور علاج شروع کروایا. میں نے ہمت باندھی میرے گھر والوں نے مجھے بہت زیادہ سپورٹ کیا ، اور میں اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی.
منیشا کوئرالہ نے مزید کہا کہ میری فیملی میں کوئی سیاستدان ہے تو کوئی انجنئیر ہے، میںجس کو دیکھتی تو سوچتی کہ بس یہی بننا ہے ، اور میں اداکارہ بن گئی. منیشا نے کہا کہ میں نے ایک چیز سیکھی ہے کہ اگر انسان ٹھان لے کہ اس نے فلاں کام کرنا ہے تو خدا راستے بنا دیتا ہے. یاد رہے کہ منیشا کوئرالہ کنیسر جیسے مرض کو شکست دے چکی ہیں اور اب انہوں نے دوبارہ سے بالی وڈ کی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، ان کے مداح آج بھی ان کو دیکھنا چاہتے ہیں.