جناح اسپتال میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،حکام نوٹس لیں

0
32

کراچی کے جناح اسپتال میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے خط لکھ ڈالا۔
ان کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال کو 2 ہفتے سے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایم ڈی واٹربورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اسپتال کو روزانہ 6 لاکھ سے 8 لاکھ گیلن پانی کی ضرورت ہےلیکن مطلوبہ مقدار کا 5 سے 10 فیصد پانی فراہم کیا جارہا ہے.
ڈاکٹرسیمی جمالی نےاپنے خط میں مزید بتایا کہ واٹر بورڈ کی لائن میں پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ پانی کی عدم فراہمی کی بروقت شکایت کردی تھی۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی واٹربورڈجناح اسپتال میں مطلوبہ مقدار میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کو لکھےگئے خط کی کاپی رجسٹرارسپریم کورٹ اور دیگر حکام کو بھی بھیجی گئی ہے۔

Leave a reply