باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف سنگین غداری کیس ,وفاقی وزراء کے خصوصی عدالت کے جج بارے توہین آمیز بیانات کے خلاف توہین عدالت درخواستوں پرسماعت ہوئی

پشاور ہائیکورٹ نےوفاقی وزیر قانون فروغ نسیم, فوادچوہدری, معاون خصوصی شہزاداکبر سابق مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان اوراٹارنی جنرل انور منصور کو توہین نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے 14دن میں جواب طلب کر لیا

عزیزالدین کاکا خیل ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت میں رٹ دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فریقین کی جانب سے خصوصی عدالت کے جج پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف استعمال کی گئی زبان حد سے تجاوز تھی۔ درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

خیال رہے کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی ہیں اور مشرف کیخلاف فیصلہ سنانے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ ٹی وی نہیں دیکھتے صرف ریسلنگ دیکھنے کا شوق ہے۔

خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا.

 

Shares: