کراچی : شہر قائد میں 2 ماہ میں 151 شہریوں کا ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے جبکہ اسی دوران 7سو 84 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار ڈرائیور شہریوں میں موت تقسیم کرنے لگے ،میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری سی 2 مارچ تک151شہری حادثات میں جاں بحق ہوئے جبکہ 2 ماہ 2 دن کے اندر 7سو 84 افراد زخمی ہوئے۔
صرف یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ روز طالبہ سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کورنگی میں بس نے 2 سگے بھائیوں کو کچل کر ابدی نیند سلادیا۔یونیورسٹی طالبہ عائشہ کی موت کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا کہ والد کے مطابق بیٹی کو کراچی یونیورسٹی چھوڑنے جارہا تھا کہ رکشے سے اچانک پرانے جوتوں کا بورا گرا میری بائیک سلپ ہوگئی اور پیچھے سے آنے والا ٹینکر میری بیٹی کے سرپر چڑھ گیا۔
عزیز بھٹی پولیس نے واٹر ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔ گذشتہ روز ہی نیپا پل کے قریب یونیورسٹی کی بس نے نوجوان کو کچل دیا ، موٹر سائیکل سوار کو پہلے گاڑی مکینک نے ٹکر ماری پھر بس نے روند دیا۔عزیز بھٹی پولیس نے بس اور کار دونوں کو قبضے میں لے لیا ، یونیورسٹی بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا لیکن مکینک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ کورنگی میں دونوں بھائیوں کو کچلنے والا ڈرائیور بھی فرار ہے۔خیال رہے یونیورسٹی روڈ پر پہلے بھی ٹریفک حادثات میں کئی طالبات جاں بحق ہوچکی ہیں ، اس سے قبل بے قابو ہیوی گاڑی نے فٹ پاتھ پر چڑھ کر طالبات کو روند ڈالا تھا۔

Shares: