کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے. کراچی ٹیسٹ کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز ڈین الگر اور ایڈن مارکرم نے 3،3 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے تھے کہ مارکرم شاہین شاہ آفریدی کی بال پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ اس وقت ریسی وینڈر، الگر کی شراکت داری میں کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میں بابراعظم بطورٹیسٹ کپتان پہلی باران ایکشن ہو رہے ہیں، جنوبی افریقہ کی ٹیم 14 سال بعد پاکستان کے میدانوں میں اتری ہے۔ آخری بار جنوبی افریقہ نے اکتوبر 2007 میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریزکھیلی تھی۔
قومی کپتان بابر اعظم کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، عمران بٹ اورنعمان علی ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں، وکٹ اسپنرز کیلئے سازگار ہے، گیند بریک ہو گا، جنوبی افریقہ بہترین ٹیم ہے، آسان نہیں لیں گے۔