کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب
گورنرہاؤس میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگرنے شرکت کی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شرکت کی، اجلاس میں صوبائی وزراراجہ بشارت ،میاں اسلم اقبال،نعمان لنگڑیال،چیف سیکرٹری وآئی جی پنجاب نے بھی شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل جمعہ کو 12سے ساڑھے12بجے تک کشمیریوں کیساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کی جائے گی، 12بجے قومی ترانہ اور12بجکر3منٹ پرکشمیری ترانہ بھی چلایا جائے گا ،تقریبات میں صوبائی وزرا،اراکین پارلیمنٹ اورپارٹی اراکین کوشرکت دعوت کی گئی
گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان اورپاکستان کشمیرہے دونوں کوکوئی طاقت جدانہیں کر سکتی ،نریندرمودی کےخلاف اب بھارت کےاندرسےبھی آوازیں اٹھ رہی ہیں ،انشااللہ وہ وقت زیادہ دورنہیں جب کشمیریوں پربھارتی مظالم کاخاتمہ ہوگا،
ایل ڈی اے افسران و ملازمین جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے
وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کاہرفردکشمیریوں کی تحریک آزادی میں انکے ساتھ کھڑاہے، کل کشمیریوں سے محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں گے، کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔وزیراعظم کی اپیل پر کل کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں گے، مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہا ہے اور دنیا خاموش ہے، بھارت نے کشمیری عوام کو تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام اشیائے ضروریہ اور ادویات کیلئے ترس رہے ہیں۔
کشمیر میں جنازوں پر بھی پابندی، گھروں میں قید کشمیری بے بسی کی تصویربنے ہوئے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے لاکھوں انسانوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں، نریندر مودی سرکار کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ چاک ہوچکا ہے، پاکستان کو کوئی کشمیر سے جدا نہیں کرسکتا، ہمار اجینا مرنا اور دکھ سکھ سانجھے ہیں، مظلوم کشمیری عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔