بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ جو کہ 16 جولائی کو 39 سال کی ہونے جا رہی ہیں انہوں نے اپنی سالگرہ منانے کےلئے اس بار مالدیپ کا انتخاب کیا ہے. کترینہ مالدیپ اپنے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ گئی ہیں آج صبح دونوں ممبئی ائیر پورٹ پر مالدیب کے لئے روانہ ہوتے دیکھے گئے. کترینہ کیف نارنجی رنگ کی شرٹ اور بلیو رنگ کی پینٹ زیب تن کئے ہوئے ہیں اور وکی کوشل جو عموما داڑھی میں نظر آتے ہیں وہ کلیشن شیو نظر آئے. ان کے ساتھ فلمساز کبیر خان ، منی ماتھر ، سنی کوشل اور اداکارہ شروری واگھ بھی تھے. کہا جا رہا ہےکہ کترینہ مالدیب میں اپنی سالگرہ اپنے دوستوں اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ
منائیں گی. یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر 2021 کو شادی کی تھی دونوں کی شادی میں کترینہ کیف کے قریبی دوست سلمان خان آگے آگے تھے انہوںنے شادی کی تقریب کے کافی انتظامات اپنے ہاتھ میں رکھے ہوئے تھے. سلمان خان کی ایشورائے کے ساتھ علیحدگی کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا کہ کہا جانے لگا کہ کترینہ کیف اور سلمان خان شادی کر لیں گے لیکن ان دونوں کے درمیان ایسا کچھ نہ تھا نہ ہوا اور کترینہ کیف نے وکی کوشل کو اپنا ہمسفر بنا لیا دونوںایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں. وکی اور کترینہ ایک دوسرے ساتھ بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں.