بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

0
75
india rape

بھارت کے شہر کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی و قتل کیس کے بعد بھارت میں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے واقعہ کا از خود نوٹس لیا ہے، سماعت کل ہو گی

31 سالہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کے والد نے بیٹی کی موت کے بعد ہسپتال پہنچنے کے بعد کا منظر میڈیا کو بتایا ہے،بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں ڈاکٹر کے والد کا کہنا تھا کہ مجھےاس رات 11 بجے کال آئی کہ آپ کی بیٹی نے خود کشی کر لی ہے، میں فورا ہسپتال کے لئے نکلا رات 12 بجے ہسپتال پہنچا، بیٹی کی لاش ڈھونڈتا رہا، رات ساڑھے تین بجے مجھے بیٹی کی لاش کے پاس لے جایا گیا، میں نے جب بیٹی کی لاش دیکھی تو میرے اوپر کیا گزری صرف میں جانتا ہوں، بیٹی کے جسم پر کپڑے نہیں تھے، وہ اک چادر میں لپٹی ہوئی تھیں، اسکی ٹانگیں الگ تھیں، ایک ہاتھ اس کے سر پر تھا،ہم نے سب کچھ کھو دیا ، ہمارے پاس کچھ نہیں بچا، ہم انصاف چاہتے ہیں،

خاتون ڈاکٹر کے والد نے بیٹی کے بارے میں بتایا کہ ان کی بیٹی نے نائٹ شفٹ پر جانے سے قبل اپنی ڈائری لکھی تھی،ان کی بیٹی بہت پڑھنے والی لڑکی تھی، وہ اپنے خواب پورے کرنے کے لیے دن میں 10 سے 12 گھنٹے پڑھا کرتی تھی، اس نے ڈائری میں لکھا تھا کہ وہ اپنے ایم ڈی کورس کے امتحانات میں ٹاپ کر کے گولڈ میڈلسٹ بننا چاہتی ہے، ساتھ ہی اس نے اپنے میڈیکل کے شعبے میں ہمیشہ خدمات سرانجام دیتے رہنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا،ان کی بیٹی نے ڈاکٹر بننے کے لیے بہت لڑائیاں لڑیں اور بہت محنت کی، یہاں تک کہ اس کی پرورش کے لیے ہم نے بھی بہت قربانیاں دیں۔

بھارت میں خواتین کے بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات سے خطے میں تشویش کی لہر
بھارت میں لیڈی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد ہڑتال،بی جے پی کی حکومت میں بھارت میں لا قانونیت کا راج ہے،بھارت میں خواتین کے بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات سے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،
مودی سرکار کے تیسرے دور میں بھارت کو اب تک کے سب سے شدید مظاہروں کا سامنا ہے،
بھارت میں کلکتہ کے آر۔جی۔کار ہسپتال میں زیرِ تربیت ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد پورا ملک ہڑتالوں کی زد میں ہے،حال ہی میں دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق؛ "بھارت میں خواتین کے خلاف تشدد پر ہفتے کے دن ہونے والے احتجاج میں 10 لاکھ سے زیادہ ڈاکٹر کے شامل ہوئے”بھارت میں ڈاکٹروں کی کثیر تعداد کی ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں طبی خدمات مفلوج،بھارتی ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے سوا ہر طرح کی طبی سہولت کو بند کردیا گیا، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، جس میں کولکتہ بھی شامل ہے، نے ریاست بھر میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کی اور مطالبہ کیا کہ تحقیقات کو تیز تر کر کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے،

کلکتہ میں ہونے والے احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیل چکا ہے ،آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پربھاس رنجن ترپاٹھی نے کہا کہ؛”ریاست اڈیشہ میں ریذیڈنٹ ڈاکٹرز مکمل ہڑتال پر ہیں، اور اس کی وجہ سے تمام فیکلٹی ممبران، یعنی سینئر ڈاکٹرز پر دباؤ بڑھ رہا ہے”آئی ایم اے کے صدر، آر وی اسوکن کا کہنا ہے کہ؛ "بھارت میں خواتین کسی بھی پیشے میں اور خاص کر میڈیکل کے شعبے میں غیر محفوظ ہیں”نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے قریب جمع ہونے والے مظاہرین نے مودی سرکار سے جوابدہی کا مطالبہ کیا اور "ہمیں انصاف چاہیے” اور "کوئی حفاظت نہیں، کوئی خدمت نہیں” کے نعرے لگائے،بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد ایک وسیع مسئلہ ہے، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 2022 میں، پولیس نے عصمت دری کی 31,516 رپورٹیں ریکارڈ کیں، جو کہ 2021 سے 20 فیصد زیادہ ہے۔مودی سرکار بھارت میں امن وامان کی صورتِ حال سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

واضح رہے کہ اس سے قبل 9 اگست کو آر جی کار میڈیکل کالج کے سیمینار ہال میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی لاش ملی تھی۔ خاتون کی عصمت دری کی گئی اور پھر بے دردی سے قتل کر دیا گیا کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپی گئی ہے،پولیس نے اب تک 12 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، بھارت بھر میں ڈاکٹر واقعہ کو لے کر سراپا احتجاج ہیں.

خاتون ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج شروع ہوگیا ہے، واقعے کے خلاف کلکتہ میں ہزاروں ڈاکٹرز نے احتجاج کیا، ریاست مہاراشٹرا کے 8 ہزار سے زائد سرکاری ڈاکٹروں نے میڈیکل سروسز کا بائیکاٹ کیا، نئی دہلی میں بھی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا اور ایک سرکاری اسپتال کے باہر دھرنا دیا،لکھنو، اتر پردیش اور گوا میں بھی ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور مقتول خاتون ڈاکٹر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،ممبئی کے ہسپتالوں میں بھی رہائشی ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے،

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

9 مئی کے واقعات کی تحقیقات صرف جنرل فیض حمید تک محدود نہیں رہیں گی. وزیر دفاع خواجہ آصف

فیض حمید 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت میں سرگرم تھے،سینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف

Leave a reply