کوئی بھائی نہیں، کوئی لاڈ نہیں، اب منسٹر والی اکڑ دکھاؤں گی،عظمیٰ بخاری

azma

پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الحمد للہ وزیر اعلی پنجاب کا مشن اور خواب پورا کرنے میں کامیاب ہوئی،3200 پلاٹس کے ذریعے جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز ٹوپہ سٹے تھا،جس پہ اپنے محکمے کی طرف سے جلدی سماعت کی درخواست کی جس پہ آج اللہ پاک نے کرم فرمایا،انشااللہ صحافیوں کو انکے پلاٹس ملیں گے،کوئی دھمکی تو نہیں لکھ دی میں نے؟

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس جس نے بچی کو استعمال کرکے ملک میں بنگلادیش ماڈل لانے کی ناکام کوشش کی ان کےلیے بری خبر ہے کہ کس جس نے فساد پھیلانےکےلیے رول ادا کیا ہمارے پاس سب کی تفصیلات ہیں قانونی کاروائی ہو گی ،لاڈ پیار ختم، کوئی بھائی نہیں، میں کہتی تھی تھریٹ نہیں لگاؤں گی لیکن اب کوئی آپا واپا نہیں، میں نے سیکھ لیا ہے کہ وزیروں والی آکڑ میں رہنا چاہئے،میری نیت کی آپ لوگوں کی سمجھ نہیں آئی، میں نے کوئی دھمکی نہیں دی، اللہ سے معافی مانگتی ہوں، میری غلطی تھی شاید کہ میں آپا کہلواتی رہی، نیتوں کے حال اللہ جانتا ہے، مجھے نہیں پتہ تھا کہ کراچی اسلام آباد میں بیٹھے خداؤں کو کیا ہوا،وہ آپ کے سگے ہیں،

میڈیا اپنی ذمہ داری پوری کرے، بچوں کو ہیرو بنا کر ملک کو آگ لگانے کی کوشش نہ کرے،عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بچے ایندھن کی طرح استعمال ہو رہے ہیں ، بچوں نے کیا کیا کر دیا ،پراپرٹی جلائی گئی، نو مئی پارٹ ٹو والی لوٹ مار کی گئی، یہ کیا سکھا دیا گیا قوم کے نوجوانوں کو، ابھی بھی جو تحریک فساد پارٹی ہے جو معصوم بننے کی کوشش کر رہی ہے اسکے آفیشیل اکاؤنٹ سے کال دی گئی کہ طلبا شامل ہوں، وہ چاہتے ہیں اس ملک میں آگ لگنے دیں، بچے ہم سب کے ہیں، والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں، میڈیا اپنی ذمہ داری پوری کرے، بچوں کو ہیرو بنا کر ملک کو آگ لگانے کی کوشش نہ کرے، کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو ہم دیکھنے کو تیار ہیں،

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

شادی کب کر رہے؟ بلاول نے دیا صحافی کے سوال کا جواب

ریئل اسٹیٹ کا سب سے بڑا فراڈ،سیاستدان ،پولیس شامل،ملزمان دبئی فرار

وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

کچھ صحافی تو بک جاتے ہیں، خرید لو چند پیسے دے کر،چیف جسٹس کے ریمارکس

Comments are closed.