کوئی بھی آکر موٹروے بند کردے آپ تماشا دیکھتے رہیں گے؟ عدالت برہم

0
36
lahore highcourt

کوئی بھی آکر موٹروے بند کردے آپ تماشا دیکھتے رہیں گے؟ عدالت برہم
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سی پی او راولپنڈی پر برہم ہو گئی،سی پی او راولپنڈی نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے دو بار معافی مانگی،عدالت نے ڈی جی آئی بی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ اور آئی جی موٹروے سے رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کہاں ہیں ؟ کیا انکو معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں؟کمشنر سے کہیں اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہوں،ڈی جی آئی بی اپنی رپورٹ میں بتائیں کہ  دھرنوں کے باعث کیا صورت حال رہی؟ سی پی او راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر یقینی بنائیں کہ آئندہ دھرنوں کی وجہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو،مستقبل میں عوام کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں، ڈپٹی کمشنر عدالت کو یقین دلائیں،

عدالت نے ڈی آئی جی موٹروے سے سوال کیا کہ مظاہرین نے موٹروے بلاک کردی تھی آپ کہاں تھے؟کوئی بھی آکر موٹروے بند کردے آپ تماشا دیکھتے رہیں گے ، لگتا ہے موٹروے پولیس مظاہرین کو پروٹوکول دیتے رہے، موٹروے قومی شاہراہ ہے یہاں جنگی طیارے بھی بوقت ضرورت لینڈنگ کرتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

واضح رہے کہ عمران خان حکومت کے خلاف لانگ مارچ کر رہے ہیں، لانگ مارچ کا لاہور سے آغاز ہوا تھا، وزیر آباد میں مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد لانگ مارچ ملتوی کیا گیا تھا ، بعد ازاں لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو عمران خان زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں

Leave a reply