سنگین وارداتوں میں ملوث گینگز کے 2253 ممبران گرفتار

کریک ڈاؤن میں مزیدتیزی لائی جائے
0
35
arrest khi

لاہور پولیس کی کارروائی، سنگین وارداتوں میں ملوث گینگز کے 2253 ممبران گرفتار،26 کروڑ 74لاکھ سے زائد رقم برآمد
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ رواں سال میں اشتہاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 6436اشتہاری مجرمان جبکہ 21906عدالتی مفروروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔سنگین وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 975 گینگز کے 2253 ممبران کو گرفتار کرکے 26 کروڑ 74لاکھ سے زائدمالیت کی رقم برآمد کی گئی ہے۔ ناجائز اسلحہ کے 5656 مقدمات درج کرکے 5656 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 9 کلاشنکوف، 372 رائفلز، 239 بندوقیں، 4937 پسٹلز، 405 خنجر اور 63064 گولیاں برآمد کی گئیں۔

نوجوان نسل کی رگوں میں نشے کا زہر گھولنے والے سفاک مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 6753 مقدمات درج کرکے6765 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے38کلو سے زائد ہیروئن، 4006کلو سے زائد چرس ،38کلو سے زائد آئس،161کلو سے زائد افیون جبکہ 119788شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔ اسی طرح تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 94مقدمات درج کرکے 94ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے 59کلو سے زائد چرس، 120 گرام آئس جبکہ 589 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ قماربازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 953 مقدمات درج کرکے 3977 ملزمان کو گرفتار جبکہ 1کروڑ 90 لاکھ سے زائد رقم برآمد کی گئی ہے۔ اسی طرح خصوصی مہم کے تحت قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کے2281 مقدمات درج کرکے 2301 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4457مقدمات در ج کرکے 4468ملزمان، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر3745مقدمات درج کرکے 7440ملزمان جبکہ نشہ آور حقہ کے ذریعے منشیات کا استعمال کرنے پر 222مقدمات درج کرکے 558ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سربراہ لاہو رپولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 24/7 الرٹ ہے۔ منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے شہر بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت پر لگانے والے سفاک مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ماڈرن نشہ آور ڈرگز کی سپلائی اور استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزیدتیزی لائی جائے

ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی

سیف اللہ گروپ کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیےhttps://baaghitv.com/ctd-karwai-do-dehshtgrd-grftar/

Leave a reply