لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل سائرہ کی لاش حافظ آباد میں نہر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش بوری میں بند تھی، جس کی شناخت پرانی حالت ہونے کے سبب مشکل سے ہو سکی۔ مقتولہ کی لاش کی شناخت کے بعد مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق سائرہ کا لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج تھا، اور اس کی تلاش کی کوششیں جاری تھیں۔ مقتولہ کی لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی نواب ٹاؤن پولیس موقع پر روانہ ہوگئی ہے تاکہ تحقیقات کی جا سکیں۔اہل خانہ کے مطابق سائرہ کی چند ماہ قبل بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، اور وہ کچھ دن قبل کچہری گئی تھیں، لیکن اس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا۔ اہل خانہ نے ابتدائی طور پر ان کے لاپتہ ہونے کی شکایت کی تھی اور اب ان کی لاش کے ملنے سے غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے لاش کی تدفین کی کارروائی مکمل کر دی ہے۔ اس کے بعد نواب ٹاؤن پولیس بھی واقعہ کی مزید تحقیقات کے لیے حافظ آباد روانہ ہو چکی ہے تاکہ اس افسوسناک واقعہ کے محرکات اور سائرہ کے قتل کی حقیقت سامنے لائی جا سکے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق، اس معاملے میں کسی قسم کی مزید معلومات یا تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔
13جنوری کو عمران کی بیٹوں سے بات کروائی،جیل حکام کا عدالت میں جواب








