لندن : خاتون پولیس افسر نے بھی فلسطین کے حق میں نعرہ لگا دیا

0
45

لندن :فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کے دوران خاتون پولیس افسر نے بھی ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کا نعرہ لگا دیا-

باغی ٹی وی: خاتون پولیس افسر کی درن ڈیوٹی نعرے لگاتے اور احتجاج کرنے والے کو گلے لگا کر حوصلہ دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی خاتون پولیس کے اس اقدام پر فلسطین کے حماتیوں کی جانب سے بھر پور خوشی کا اظہار کیا گیا-

دوسری جانب برطانوی پولیس نے خاتون پولیس افسر کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
https://twitter.com/JakeWSimons/status/1394556400316076033?s=20
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی کوئی بھی افسر کسی بھی قسم کے احتجاج میں شرکت نہیں کرسکتا اور اس کا غیر جانبدار رہنا ضروری ہے۔


پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غیر جانبدار رہنا عوام کو اعتماد میں لینے کیلئے ضروری ہے۔

Leave a reply