پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ خان سے ملاقات کی ہے ۔ جبکہ آرمی چیف نے نوجوان چیمپیئن کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی جس سے ملک کا نام روشن ہوا ہے.

جبکہ آئی ایس پی آر نے جاری اعلامیہ میں کہا کہ آرمی چیف نے دوران ملاقات کہا کہ آپ (محمد حمزہ خان) جیسے ٹیلنٹ پر ہم سب کو فخر ہے اور آپ کی عظیم کامیابی اس قوم کی عظیم صلاحیتوں کو کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا
آئی ایس پی آر نے مزید لکھا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی مدد جاری رکھے گی اور انہیں تعلیمی اور کھیلوں میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ جبکہ آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ ہمارے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور توجہ، لگن و محنت سے ایسا کچھ نہیں ہے جو پاکستان حاصل نہیں کرسکتا ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے ولے حمزہ خان اب سینیئر چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ گزشتہ 37 برس میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے حمزہ خان کی نظریں اب سینئر ٹائٹل پر ہیں۔

17 سالہ حمزہ خان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں مصر کے محمد ذکریا کو شکست دے کر پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کی کامیابی کی تقلید کی، جنہیں 1986 میں جونیئر چیمپئن کا تاج پہنایا گیا تھا۔ پاکستان کے اسپورٹس شائقین کو اسکواش کی طرف متوجہ کرنے والے جونیئر چیمپیئن حمزہ خان کو ملک بھر سے داد وصول ہوئی ہے۔

Shares: