مداحوں سے بچنے کے لیے شیث سجاد ٹوپی والی جرسی پہننے لگے
بہت مشہور ہو گیا ہوں گھر سے نکلوں تو لوگ تصاویر بنوانے کا کہتے ہیں: شیث سجاد
لاہور: ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو پاکستان کے چند مشہور اور مقبول ڈراموں میں سے ایک ہے اس کی ہرنئی آنے والی قسط میں ڈرامے کی مقبولیت کے ساتھ اس میں کامکرنے والے اداکاروں کی بھی مقبولیت اور شہرت میں بے پناہ۔اضافہ ہو رہا ہے ان ہی میں سے ایک کردار رومی کا ہے جو کہ چائلڈ سٹار شیث سجاد ادا کر رہے ہیں
ان کا کہنا ہے کہ میں بہت مشہور ہو گیا ہوں گھر سے نکلوں تو لوگ پاس آ کر تصاویر بنوانے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں اسی وجہ سے میں ٹوپی والی۔جرسی پہن کر گھر سے نکلتا ہوں تاکہ مجھے کوئی پہچان نہ سکے
شیث سجاد نے ہمایوں سعید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید اور میرے والد آپس میں دوست ہیں میری ہمایوں سعید دے پہلی ملاقات آڈیشن کے وقت ہو ئی تھی انہوں نے میرابہت حوصلہ بڑھایا ہمایوں انکل میرے لیے کھلونے اور عائزہ خان میرے لیے چاکلیٹس لاتی ہیں