مافیا گناہوں کی انجمن ، پینے کا پانی مفت دستیاب کرانے کے بجائے بوتل میں فروخت کیا جارہا ، پوپ فرانسس پھٹ پڑے

0
37

مافیا گناہوں کی انجمن ، کورونا میں بھی لوگوں کو لوٹ رہے ہیں ، ان کے خلاف متحد ہوجاؤ ، پوپ فرانسس پھٹ پڑے

باغی ٹی وی : گناہوں کی انجمن ہے، ویٹی کن سٹی رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے لوگوں سے مافیا اور دیگر منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کر دی. ۔ انہوں نے ایسے گروپوں پر وبا کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں.

پوپ فرانسس نے منظم جرائم کے نیٹ ورک اور بالخصوص کورونا وائرس کی وبا کو اپنی مجرمانہ سرگرمیوں میں توسیع کے لیے استعمال کررہے ہیں. وہ بدعنوانی کے ذریعہ اپنی جھولیاں بھر رہے ہیں۔فرنسس کا کہنا تھاکہ یہ نیٹ ورک مافیا کے ڈھانچے،گناہوں کی انجمن ہیں۔ یہ انجیل کی تعلیمات کے منافی ہیں۔آج ہم ان متاثرین کو یاد کررہے ہیں اور مافیا کے خلاف اپنے وعدوں کا اعادہ کرتے ہیں،

پوپ فرانسس نے ایک علیحدہ بیان میں دنیا بھر میں لوگوں کو پینے کے پانی کی بہتر فراہمی کی اپیل کی۔انہوں نے اس بات پر نکتہ چینی کی کہ آج لوگوں کو پینے کا پانی مفت دستیاب کرانے کے بجائے اکثر بوتل میں فروخت کیا جارہا ہے۔پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ بیشتر لوگوں کو بہت تھوڑا پانی ہی مل پاتا ہے اور وہ بھی عموما آلودہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا پینے کے پانی سے پیسہ کمانا اچھی بات نہیں ہے۔ یہ تو زندگی اور صحت کا مسئلہ ہے .

Leave a reply