کراچی: شہر قائد میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
باغی ٹی وی: کراچی شہر میں اب تک کھلے سینکڑوں مین ہولز کے ڈھکن نہ لگائے جا سکے، جمشید روڈ کی بیچ شاہراہ پر کھلا مین ہول انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس ضمن میں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ مین ہول پچھلے 7 ماہ سے کھلا ہے کسے کوئی بند کرنے نہیں آیا اسی طرح بزنس ریکارڈر روڈ کی صورتحال بھی بالکل جمشید روڈ جیسی دکھائی دے رہی ہے جہاں بڑے مین ہولز پر کوئی ڈھکن موجود نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی ہے،اس کے علاوہ سردارعبدالرب نشتر روڈ پر بھی گٹر ابلتے مین ہولز نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔
سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل
دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بچوں کےگٹر میں گرنے کے واقعات افسوسناک ہیں لیاری میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کوئی مافیا گٹر کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، سیاسی مخالفین کو مل بیٹھنے کی دعوت بھی دے دی شہر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کھلے سیکڑوں مین ہولز کے ڈھکن نہ لگائے جاسکے۔