مریم نواز نے زبان کاٹنے کی دھمکی کس کو دی ، شبلی فراز نے بتا کر سب کو حیران کر دیا

0
49

مریم نواز نے زبان کاٹنے کی دھمکی کس کو دی ، شبلی فراز نے بتا کر سب کو حیران کر دیا

باغی ٹی وی : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ گزشتہ روزمریم نواز نے زبان کاٹنے کی دھمکی آصف زرداری کودی،مریم نوازکرپشن کاجواب دینےکی بجائے ادارےپرلشکرکشی کی ترکیب دےرہی ہیں.مریم نوازکی کل کی دھمکی شاید آصف علی زرداری کی طرف تھی ،مریم نواز کا گزشتہ روز کنونشن میں لب ولہجہ مایوس کن تھا.مریم نواز کا لب و لہجہ فراست سےعاری فردکا لگ رہاتھا.مریم نواز پرمتعدد مقدمات ہیں وہ نیب پر چڑھائی کی دھمکی دے رہی ہیں .دھمکی میں زبانیں کھینچنا اور کاٹنے وغیرہ کا ذکر تھا.پارٹی کارکنان اور دوسرے لوگوں کو تشدد کی ترغیب دی جارہی ہے.

شبلی فراز کا کہنا تھا اس سب کی آڑ میں یہ مقدمات سے فرار چاہتے ہیں.اس قسم کےرویوں سےحکومت دباؤ میں نہیں آئےگی.یہ قانون اوراداروں کوکمزورکرتے ہیں پی ڈی ایم ختم ہوگئی اب ان کی سیاست بھی ختم ہوجائےگی،ہم کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،یہ کچھ بھی کرلیں حکومت این آر او نہیں دے گی،پاکستان کے لوگ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،

شبلی فراز نے کہا کہ منہ توڑ دیں گے اور تھپڑ ماریں گے جیسے الفاظ استعمال کیےگئے.مریم نواز اپنی نیب پیشی کے لیے کارکنوں کو اشتعال دلا رہی تھیں .کرپشن کا جواب دینے کی بجائے ادارے پر لشکر کشی کرنےکی کوشش کررہی ہیں،26 مارچ کو جتھے لانے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہیں .جیلوں میں بیٹھےلوگ بھی یہی سوچ رہےہونگےکہ جب پیشی ہوتوجتھےساتھ لیکرجائیں،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ ان کے ہتھکنڈے ہیں جن کو یہ قانون سے بچنے کیلیے استعمال کرتےہیں .اپوزیشن کی ساری حکمت عملی خاک میں مل گئیں.کابینہ میں ردوبدل معمول کی بات ہوتی ہے.وزیراعظم عمران خان کی صحت بہترہے،وہ اپنا کام کررہے ہیں.وزیراعظم دیکھیں گے کہ حکومتی اہداف حاصل کرنےکیلئےکس پلیئرکوکہاں کھلاناہے،ہمیشہ پارٹی کا ترجمان ہوں اوررہوں گا،پی ٹی آئی سینیٹ اورقومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے.اب قانون سازی اوراصلاحات پرتوجہ دیں گے.نیب اور عدالتوں پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں.

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کااختیارہے.ہمیشہ کی طرح پارٹی کاترجمان ہوں اوررہوں گا.نیب اورعدالتوں پرحکومت پاکستان کاکوئی اثررسوخ نہیں.وزیراعظم کی شروع سےکوشش ہےکہ کرپشن کاخاتمہ ہو.حکومت بلیک میلنگ میں نہیں آئےگی،قانون اپناراستہ خودبنائےگا،

Leave a reply