پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت کے باعث حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش بیت اللحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کرسمس ٹری سج گئے، گرجا گھروں پر چراغاں، عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، کرسمس کے موقع پربازاروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلوٕں میں بھی مخصوص جگہوں کو کرسمس کے رنگوں سے بھر دیا گیا ہے، لاہور کے مختلف ہوٹلوں میں مخصوص کارنرز میں کرسمس کے تمام لوازمات نظر آ رہے ہیں،ہوٹل انتظامیہ بھی مسیحی برداری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے،مسیحی برادری کا کہنا ہے کیک کرسمس کے تہوار کا ایک اہم جزو بھی ہے اور روایت بھی، وہ اپنی مرضی کے ڈیزائن دے کر بھی کیک تیار کرواتے ہیں.

کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شہریوں کے لئے کسی رنگ ونسل اور عقیدے سے قطع نظر یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے،

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کرسمس محبت، بھائی چارے، صبر اور ایثار کا نام ہے اور یہی وہ اقدار ہیں جو معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ضرو ری ہیں۔پاکستان ہمارا گھر ہے اور اس موقع پرہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم مل کر پاکستان کو مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا نمونہ بنائیں گے،

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کتھیڈرل چرچ میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔بشپ آف لاہور بشپ ندیم کامران نے وزیر اعلی محسن نقوی کو پھول پیش کئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسیحی برداری کے ساتھ ملکر کرسمس کا کیک کاٹا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بشپ آف لاہوربشپ ندیم کامران نے انجیل اورحضرت داؤد علیہ السلام کے ہاتھ سے لکھی زبور کا نمونہ پیش کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسیحی برداری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں -حضرت عیسیٰ علیہ السلام صرف آپ کے ہی نہیں ہمارے بھی ہیں۔حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت پر اتنی ہی خوشی ہمیں ہے جتنی آپ کو۔ہم سب میں جو مشترکہ بات ہے کہ وہ ہم ایک خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ہم بھی اسی خدا کی عبادت کرتے ہیں جس خدا کی آپ عبادت کرتے ہیں۔ نبی پاکؐ سے لیکر قائداعظمؒ تک ،اسلام کی شروعات سے لیکر پاکستان بننے تک ہمیں مسیحی بھائیوں کے حقوق اچھی طرح بتائے گئے۔جب مسیحی بھائیوں کے حقو ق سلب ہوتے ہیں تو شرمندگی ہوتی ہے کہ ہم نے نبی پاکؐ کے درس کو بھلا دیا ہے۔ہمار اپاکستان مسیحی بھائیوں کے بغیر نامکمل ہے۔پاکستانی جھنڈے میں سبز رنگ مسلمانوں کے جبکہ سفید رنگ اقلیتوں برادریوں کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔جڑانوالہ واقعہ کے نتیجہ میں متاثرہ گرجا گھروں اورگھروں کو بحال کیا ہے،متاثرین کی دادرسی کی ہے اور ہمارے جذبات متاثرین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش ہے کہ جڑانوالہ واقعہ یا ایسے کسی بھی واقعہ کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔بشپ ندیم کامران اورمولانا عبدالخبیرآزاد ملک کے اتحاد کیلئے بہت کام کررہے ہیں۔بشپ ندیم کامران اورمولانا عبدالخبیر آزاد جہاں ضرورت پڑتی ہے وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ مسیحی بھائیوں کو سکیورٹی فراہم کرنا ہمار افرض ہے۔ پورے پنجاب میں انتظامیہ اور پولیس فول پروف سکیورٹی دینے کیلئے سرگرم ہے۔ ضلعی سطح پر کرسمس کی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ہمیں صرف کسی سانحہ پر نہیں بلکہ پورا سال اتحاد کے ساتھ رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ کرنا ہمارا دینی اورآئینی فرض ہے۔

صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر،انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب میں صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر،بلال افضل،مشیر وہاب ریاض،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر لاہورڈویژن،سی سی پی او،سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور، سیکرٹری اوقاف،سیکرٹری اطلاعات،ڈپٹی کمشنر اورمسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی.

مسیحی برادری کے لئے یوم کرسمس انتہائی اہمیت اور مقدس ترین دن ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر مبادکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کادن مسیحی برادری کے لئے بڑا مقدس دن ہے۔انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے عقائد کو عزت و احترام دینا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے اور پر امن بقائے باہمی کے تحت ہی ہم ترقی کی نئی منزلیں طے کر سکتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان بین الاعقائد اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جا سکے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بحیثیت مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ سلام اللہ تعالیٰ کے پیامبر کے طورپر ہمارے لئے قابل قدر ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ سلام کا امن و محبت کا پیغام اور تعلیمات ہمارے لئے اتنی ہی اہم ہے جتنی ہماری مسیحی برادری کیلئے ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ایوان بالاء نے بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قابل تحسین اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے

دوسری جانب بیتِ لحم شہر تقریباً ویران اور مسیحی برادری دل گرفتہ ہے، مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جشن منانے کو تیار نہیں، ان کے دلوں میں کوئی خوشی باقی نہیں رہی،ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں پوپ فرانسس نے کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کی اپیل کی،انہوں نے کہا کہ انصاف طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے آتا ہے، ہماری دھڑکنیں بیت لحم کے ساتھ ہیں،فلسطین، اسرائیل اور یوکرین کی جنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں.

غزہ جنگ: اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ

غزہ میں جانی نقصان کے سوگ میں بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ

نوازشریف کرسمس والے دن پیدا ہوئے،امرتسر میں دادا کے گھر کو گوردوارہ بنا دیا گیا تھا،مریم

ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کی طرف سے پولیس حکام نے لنڈی کوتل بازار رنگڑ کرسچن کمیونٹی چرچ میں اج 25دسمبر کرسمَس کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی گئی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کرسمس تہوار پر مسیحی برادری کیلئے پیغام
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر مبادکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کادن مسیحی برادری کے لئے بڑا مقدس دن ہے۔انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے عقائد کو عزت و احترام دینا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے اور پر امن بقائے باہمی کے تحت ہی ہم ترقی کی نئی منزلیں طے کر سکتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان بین الاعقائد اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جا سکے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بحیثیت مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ سلام اللہ تعالیٰ کے پیامبر کے طورپر ہمارے لئے قابل قدر ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ سلام کا امن و محبت کا پیغام اور تعلیمات ہمارے لئے اتنی ہی اہم ہے جتنی ہماری مسیحی برادری کیلئے ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ایوان بالاء نے بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قابل تحسین اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے.

8 فروری کو مسیحی کمیونٹی سمیت تمام باشعور پاکستانیوں کا پہلا اور واحد انتخاب تیر کا نشان ہوگا،بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرسمس پر پیغام جاری کیا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ دعاگو ہوں، کرسمس کا تہوار اور آنے والا نیا سال دنیا میں مسرتوں، خوشحالی و ہم آہنگی کا وسیلہ ثابت ہو،زندگی کے تمام شعبوں، بالخصوص تعلیم اور صحت میں پاکستانی مسیحیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے،ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کی بھرپور شرکت پر قوم کے لیے باعث فخر ہے،پیپلز پارٹی مظلوم و پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی، پیپلز پارٹی مسیحوں سمیت غیر مسلم شہریوں کے لیے یکساں حقوق کے لیے اپنا کردار نبھاتی رہے گی،پیپلز پارٹی ملک کی مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے،مجھے یقین ہے کہ 8 فروری کو مسیحی کمیونٹی اور اقلیتوں سمیت تمام باشعور پاکستانیوں کا پہلا اور واحد انتخاب تیر کا نشان ہوگا،مجھے یقین ہے کہ پاکستان کو ہم آہنگی و رواداری پسند معاشرہ بنانے کے لیے مسیحی کمیونٹی سمیت تمام باشعور پاکستانی میرا ساتھ دیں گے.

Shares: