اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے ہاں جو ڈرامے بن رہے ہیں وہ بہت زبردست ہیں ہمارے ڈرامے کا معیار بھی بہت اچھا ہے اچھی کہانیوں پر کام ہو رہا ہے اور ہمارے ڈرامے کی مقبولیت کی اصل وجہ حقیقت پر مبنی کہانیاں ہیں۔اسی طرح سے اگر ہم فلمیں بھی حقیقت پر مبنی کہانیوں پر بنائیں تو شائقین کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔آمنہ الیاس نے کہا کہ ٹی وی کے لئے میری کافی پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں بہت سارے پراجیکٹس پر کام بھی ہو رہا ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں بڑی سکرین کے لئے کام نہیں کروں گی اگر معیاری فلمیں آفر ہوئیں تو یقینا کروں گی اداکاری میرا جنون ہے چاہے چھوٹی سکرین کا اچھا سکرپٹ ہاتھ لگے یا بڑی کا میں کرنے کو ہر وقت تیار ہوں۔آمنہ الیاس نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کا آنا بہت ہی اچھی بات ہے لیکن معیار کو نظر انداز کرنا اس وقت زہر قاتل ثابت ہو سکتا ہے۔

آج کا دور اتنا مصروف ہے کہ ہر کوئی چاہے وہ ڈائریکٹر ہے یا ایکٹر بے حد مصروف ہے ایک ہی وقت میں وہ کئی کئی پراجیکٹس کا حصہ بنا ہوا ہے۔ ٹھیک ہے مصروفیت اچھی چیز ہے لیکن بہت ضروری ہے کہ اس وقت ڈائریکٹر پرڈیوسر سمیت ہر کوئی فلم کے لئے جم کر محنت کرے صرف ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کی حد تک بات نہ رہے فلم سے جڑا ہر بندہ اس کو بہترین بنانے کےلئے اپنی ذمہ داری کو سمجھے۔ ہمیں اس وقت ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے کہ جوان کو سینما گھر کھینچے اور وہ دوسرے ملکوں کی فلمیں دیکھنے کی بجائے اپنے ملک کی فلمیں دیکھیں۔

Shares: