بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کاشمار 90 کی دہائی کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن کاروباری شخص سنجے کپور سے ان کی شادی 13سال ہی چل سکی اس طلاق کے بعد کرشمہ اور سنجے دونوں کی طرف سے ایک دوسرے پر کئی الزامات لگائے گئے ۔

باغی ٹی وی :90 کی دہائی میں بالی ووڈ کی ہیروئن کرشمہ کپور نے اپنی اداکاری کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی اور صف اول کی اداکاراﺅں میں اپنا نام بنایا- ان کی جوڑی اداکار گووندے کے ساتھ بہت مقبول ہوئی اور دونوں کے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام بھی کیا لیکن شوبز انڈسٹری میں کامیابی ان کی ازدواجی زندگی میں کامیابی نہ لا سکی اور ان کی شادی 13 سال رہنے کے بعد 2016میں ختم ہو گئی ۔

اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی اداکاری سے سبھی کو متاثر کیا تھا ۔ کامیڈی ہو ، ٹریجڈی ہو یا رومانس کرشمہ کپور نے ہر فلیور کی فلمیں کیں اور ناظرین کی تعریفیں حاصل کیں ۔ لیکن کرشمہ کی پروفیشنل لائف کافی شاندار تھی ، مگر ذاتی زندگی میں انہیں کئی مرتبہ دھوکہ ملا ۔

ابھیشیک بچن سے پوری دنیا کے سامنے رشتہ طے ہونے اور منگنی کا اعلان ہونے کے بعد بھی کرشمہ بچن کنبہ کی بہو نہیں بن سکیں ۔ اپنے کریئر کی بلندیوں پر ہوتے ہوئے کرشمہ نے سنجے کپور سے شادی کا فیصلہ کرلیا ، لیکن اس شادی سے خود کو الگ کرنے کے بعد کرشمہ کپور نے جو انکشافات کئے وہ انتہائی چونکانے والے تھے ۔

سنجے کپور پہلے شادی شدہ تھے لیکن انہوں نے پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد کرشمہ سے 20 ستمبر 2003 شادی کر لی ، سنجے کے ساتھ شادی نے کرشمہ کی زندگی میں بہت بڑی تبدیلیاں رونما کر دیں ، کرشمہ کپور نے 2012 میں شوہر سنجے کپور سے الگ رہنا شرو ع کر دیا تھا لیکن ان کی طلاق 2016 میں ہوئی ۔

کرشمہ کپور نے شادی ٹوٹنے کے لمبے عرصہ کے بعد خاموشی توڑی اور سنجے کپور پر خوفناک الزامات کی بارش کر دی –

کرشمہ نے اپنے سابق شوہر پر ہنی مون کے دوران دوستوں کے سامنے بولی لگوانے کا بھی الزام لگایا ۔ ماضی میں دیئے گئے انٹرویو میں کرشمہ کا کہناتھا کہ سنجے نے شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی تشدد کرنا شروع کر دیا تھا ، جب میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنی مون پر تھی تو سنجے نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک رات سونے کیلئے مجھ پر دباﺅ ڈالا لیکن میں نے انکار کر دیا جس پر سنجے نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ۔

کرشمہ کپور کا کہناتھا کہ یہاں تک کہ سنجے نے اپنے دوستوں کے سامنے میری بولی تک لگائی کرشمہ کے مطابق سنجے مجھے بہت مارا کراتا تھا اور میں اکثر ان سبھی زخموں کو اپنے میک اپ سے چھپایا کرتی تھی –

کرشمہ نے کہا کہ جب چیزیں میرے ہاتھ سے بالکل نکل گئیں اور میرے پاس کوئی چارہ نہیں بچا ، تب میں نے پولیس میں شکایت کی –

کرشمہ نے مزید کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ صرف سنجے ہی نہیں بلکہ ان کی ماں اور میری ساس بھی مجھ پر ظلم کیا کرتی تھیں ۔سنجے کپور سے طلاق کے بعد کرشمہ کپور اپنے بچوں کو پروان چڑھا رہی ہیں ، دونوں بچوں کی ذ مہ داری اداکارہ نے ہی اٹھا رہی ہے ، بچوں کی بھلائی کیلئے سنجے اور کرشمہ کپور نے آپسی رنجشوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے تعلق کو معمول پر لانے کی کوشش کی تاکہ ان کے بچوں کو توجہ مل سکے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دوسری جانب بیٹی کی اس شادی پر والد رندھیر کپور نے بتایا تھا کہ وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ کرشمہ اور سنجے کی شادی ہو ۔ ہندوستان ٹائمز کو دئئے ایک انٹرویو میں رندھیر کپور نے کہا تھا کہ سبھی ہمارے خاندان کے بارے میں جانتے ہیں ، ہم کپور ہیں، ہمیں کسی کے پیسے کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا تھا کہ سنجے ایک گھٹیا آدمی ہے ، میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ کرشمہ اس سے شادی کرے ۔ اس نے اپنی بیوی کی کبھی پروا نہیں کی ۔ وہ اپنی بیوی کی بے عزتی کررہا تھا اور دوسری عورت کے ساتھ رہ رہا تھا ۔

واضح رہے کہ طلاق کی عرضی میں سنجے نے الزام لگایا تھا کہ کرشمہ ایک اچھی ماں نہیں ہے اور اس نے صرف پیسے کیلئے سنجے سے شادی کی تھی-

خیال رہے کہ طلاق میں معاہدے کے مطابق بچوں کے نام 10 کروڑ کی رقم جمع کرائی گئی تھی جسے بچوں پر خرچ کیا جانا تھا اور بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی والد کے ذمے لگائے گئے تھے جبکہ شادی کے زیورات اور تحائف کرشمہ کپور کی ملکیت میں دیئے گئے تھے-

معاہدے کے تحت بچے اپنی والدہ کرشمہ کپور کے پاس ہی رہیں گے لیکن سال میں 3 ماہ اپنے والد کے ساتھ گزار سکیں گے۔

Shares: