اورنگی ٹاؤن سے انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل گرفتار، 120 وارداتوں کا اعتراف

0
48
arrest

کراچی :پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سلطان شاہ عرف سر کو گر فتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

گھریلو تنازع: گوجرخان میں بڑے بھائی نےبرطانیہ سےآئے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا

تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ نومبر 2022 کو سائیٹ ٹاون میں ڈکیتی کی واردات کی اور دو موٹر سائیکل سواروں سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے مالیت کے دو موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزم کو با آسانی پہنچانا جاسکتا ہے۔

لکی مروت:دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

دوران تفتیش ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران 300 سے زائد موبائل فونز جبکہ 12 لاکھ سے زائد نقدی چھینے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

گوجر خان: بڑے بھائی کے ہاتھوں بیٹے کی شادی کیلئے برطانیہ سے آیا چھوٹا بھائی قتل

گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ اور ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Leave a reply