مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ کانز فلمی میلہ کیا ہوتا ہے علینا خان

0
43

پاکستانی فلم جوائے لینڈ جس کو کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے یہ پاکستان کی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے دنیا کے اتنے بڑے فلمی میلے میں ایوارڈ جیتا ہے. اس فلم میں مرکزی کردار کرنے والی ٹرانسجینڈر علینا خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ کانز فلم فیسٹیول کیا ہے ، جیسے ہی میرے ڈائریکٹر نے مجھے کہا کہ ہماری فلم کانز فلم فیسٹیول میں جا رہی ہے تو میں نے ثروت گیلانی سمیت سب سے پوچھا کہ یہ کانز کیا ہوتا ہے اور پھر میں نے گوگل کیا تو پتہ چلا کہ کانز فلمی میلہ دراصل کیا ہے اور کتنی اہمیت کا حامل ہے. میں جب وہاں پہنچی تو میری فیلنگنز کیا تھیں ان کو میں الفاظ میں‌بیان نہیں کر سکتی . انہوں نے لوگوں کے رویے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو

لوگ مجھ سے پہلے ٹھیک طرح بات نہیں کرتے تھے اب وہ میری عزت کرنے لگے ہیں. جو ملنا پسند نہیں کرتے تھے وہ اب ملنے لگے ہیں. جوائے لینڈ نے میری زندگی ہی تبدیل کر کے رکھ دی ہے. میں جوائے لینڈ سے پہلے بھی صائم صادق کے ساتھ کام کیا ہے اس لئے انہوں نے مجھے جب اس فلم میں میرا کردار بتایا تو میں نے فورا ہاں کردی . جب میں شوٹنگ کر رہی تھی تو مجھے خود نہیں پتہ تھا کہ یہ پراجیکٹ کتنی اہمیت کا حامل ہے لیکن جو اسے پذیرائی ملی ہے وہ ایسی ہے کہ لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے کہ مجھے کتنا فخر ہوتا ہے کہ میں اس پراجیکٹ کا حصہ ہوں.

Leave a reply