مشکل کی اس گھڑی میں اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے ،آئی جی اسلام آباد

0
38

کورونا وائرس سے شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے کیے گے اقدامات کے بارے میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اسلام آباد کے رہائیشیوں کو آگاہ کیا

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبا د قاضی جمیل الرحمان نے اسلام آباد کے رہائیشیوں کے نام وڈیو پیغام جاری کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران شہریوں کی زندگی کو محفوظ بناتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے 7 اہلکار شہید ہوئے،جبکہ 262 افسران و جوان کورونا وائرس کا شکار ہوئے ، کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افسران وجوانوں میں کانسٹیبل سے لے کر ڈی آئی جی رینک تک شامل ہیں اسلام آباد پولیس کے 300 سے زائد افسران وجوان شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے میں فرنٹ لائن پر موجود ہیں جن کا مورال انتہائی بلند ہے جانفشانی اور تندہی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دینے میں مصروف ہیں شہریوں کی جان ومال کو محفوظ بنانے میں پولیس کا ہر افسر و جوان انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں کوشاں ہے

اُنھوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اس مشکل کی گھڑی میں اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اُن کی سہولیات کے لئے پولیس سروس سنٹر ایس او پیز کو یقینی بناتے ہوئے کُھلے ہیں کورونا وائرس کے باعث ڈرائیونگ لائسینس کے اجراءپر بھی تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ قابل توسیع ڈرائیونگ لائیسنس پرچالان جاری نہ کیا جائےٹریفک پولیس کے خصوصی سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں ،چوراہوں ،بس اڈوں پر تعینات ہیں جو شہریوں کو کورونا وائرس کے پھیلاﺅاور حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں ا س کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران مختلف مارکیٹوں کے دورے کر رہے ہیں اور تاجر براداری کے ساتھ مل کر کورونا ایس او پیز پر آگاہی فراہم کر رہے ہیں اس حوالے سے سیف سٹی میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس سے تمام ترصورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے آئی جی اسلام آبا د نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر سے نکلنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں ۔

Leave a reply