لنڈی کوتل (مینہ وال شینواری) ضلع خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل کے علاقہ سلطان خیل مزرینہ میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان طالبعلم زاہد شاہ کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا ، زاہد شاہ کی لاش برآمد کر کے لنڈی کوتل ہسپتال میں منتقل کر دی گئی
زاہد شاہ آفریدی کی گزشتہ رات گولیوں سے چھلنی ہونے والی لاش ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئی، سر پر کئ گولیاں لگی تھیں ، جس کو لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان زاہد شاہ آفریدی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتول طالبعلم زاہد شاہ کالج میں سیکنڈ ائیر کے طالبعلم تھے لنڈی کوتل پولیس زرائع کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں. مقامی زرائع کے مطابق مقتول کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی