نابینا افراد کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت کا مزید ملازمتیں دینے کا فیصلہ

0
50

نابینا افراد کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت کا مزید ملازمتیں دینے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں نابینا افراد کی خالی آسامیوں پر15روز میں بھرتی کا الٹی میٹم طے کر لیا گیا ہے،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا.

نابینا افراد کی بھرتی میں تاخیرپر وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے اظہار برہمی کیا،وزیرقانون نے11فروری کو تمام سیکرٹریز کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ صوبے میں کل 645 میں سے 300 نابینا افراد کی بھرتی مکمل ہوگئی ،محکمہ آبپاشی، ہاؤسنگ ،زکوٰۃ، لوکل گورنمنٹ اور ماحولیات نے تا حال کوئی بھرتی نہیں کی،

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی سخت تاکید کے باوجود محکموں کا رویہ ناقابل برداشت ہے،نابینا افراد ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں، ان کی مدد ہم سب کا فرض ہے ،ہڑتال کرنے والے نابینا افراد کے ساتھ کیا گیا وعدہ ہرقیمت پر نبھاؤں گا.

 

واضح رہے کہ نابینا افراد نے مال روڈ پر دھرنا دیا تھا جس پر حکومت نے کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں 80 سے زائد نابینا افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں، جس میں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں پر مستقل بھی کیا گیا ہے، ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے بادامی باغ شیلٹر ہاوس میں نابینا افراد میں نوکریوں کے لیٹر تقسیم کیے تھے۔ دوسرے مرحلے میں مزید نابینا افراد کو ان کی تعلیم کے مطابق نوکریاں دی جائیں گی۔

 

https://baaghitv.com/nabina-afraad-ko-mazoor-na-likha-jaye-balk-court/

Leave a reply