نواز شریف کی صحت کیسی؟ مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو کیا بتایا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی، اس موقع پر حمزہ شہباز نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کی صحت پہلے سے بہتر ہے
عدالت نے تفتیشی سے سوال کیا کہ کیس کاریفرنس کب آناہے، جس پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس جلد دائرکردیا جائے گا،
واضح رہے کہ جوڈیشل ریمانڈ میں 13روز تک توسیع کردی ،رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کو 12 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا.
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظورکرلی
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت جانے والے تمام راستے بند کئے گئے ہیں
نیب نے حمزہ شہباز کو ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا