میں نہ مانوں‌:نوازشریف اصلیت پرآگیا:کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ مستردکردی

0
71

اسلام آباد:نوازشریف اصلیت پرآگیا:کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ مستردکردی،اطلاعات کے مطابق کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے فوج کے خلاف اپنی نفرت کوپھربرقراررکھا،اپنے ہی وعدے سے مکرگئے

ذرائع کے مطابق پچھلے مہینے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد رونما ہونے والے واقعہ کے بعد جس طرح فوج کے سربراہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا ، اس مطالبے کوپورا کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے انکوائری کرنےحکم دیا تھا

 

 

پچھلے چند دنوں سے نوازشریف بار بار اس انکوائری رپورٹ کے تناظرمیں ملوث افراد کوسزادینے کا مطالبہ کررہے تھے ، آج پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے اس واقعہ کی انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی

اس انکوائری رپورٹ کوپی ڈی ایم میں‌شامل اکثرجماعتوں نے درست قراردیتے ہوئے تسلیم کرلیا لیکن نوازشریف نے اسے مسترد کردیا،نوازشریف کی طرف سے مسترد کیئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پرایک سخت ردعمل بھی آرہا ہے جس میں کہاجارہا ہےکہ یہ شخص آخرپاکستان سے کیا چاہتا ہے ،

Leave a reply