سید نیئر حسین بخاری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مزدور یونین کی مبارکباد.

سید نیئر حسین بخاری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مزدور یونین کی مبارکباد۔

سابق چیئرمین سینیٹ آف پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید نیئر حسین بخاری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین،مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،حاجی صابر،چوہدری ارشد،سردار محمد آصف،مرزاسعید اختر،اسد محمود،راجہ محمد رفیق،احمد علی شیرازی،محمد سرفراز ملک،چوہدری زاہد احمد،سردارنسیم ممتاز،چوہدری منیر،نعمان کیانی،چوہدری خالد گجر،راجہ رحیم نواز،مہرافتخار سیال،تاج کیانی،ملک کمال،فرخ سجاد کیانی و دیگر عہدیداران نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید نیئر حسین بخاری کو پاکستان پیپلزپارٹی نے انکی اعلیٰ خدمات کو مدنظررکھتے ہوئے ایک بار پھر پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہ.

انھوں نے کہا امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام سمیت پاکستان بھر کے مزدوروں کے لیے اپنی جمہوری اور اخلاقی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کرداراداکرتے رہیں گے۔

Comments are closed.