نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر

اس اضافے سے صارفین پر 66ارب77کروڑروپے تک کااضافی بوجھ پڑے گا
0
130
bijli

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔

باغی ٹی وی : نیپرا سے بجلی 7 روپے 13پیسے فی یونٹ مہنگی کر نے کی درخواست کی گئی ہے جس پر سماعت 23 فروری کو ہوگی، درخوا ست جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، اس اضافے سے صارفین پر 66ارب77کروڑروپے تک کااضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ جنوری میں سب سے مہنگی بجلی 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ڈیزل سے پیدا کی گئی، ڈیزل سے 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے،فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں فرنس آئل سے 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

سیاست دانوں کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 107فلسطینی شہید اور 145زخمی

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کا یوم پیدائش

Leave a reply