سی پیک ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیےنئی سٹئیرنگ کمیٹی قائم

اسلام آباد/ وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سٹئرنگ کمیٹی میں وفاقی وزراء علی امین خان گنڈاپور، فیصل واڈا، مراد سعید جبکہ کمیٹی میں صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا اور ممبر قومی اسمبلی یعقوب شیخ ، شکیل قادر خان اور تمام متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری بھی شامل ہونگے۔

سٹئرنگ کمیٹی چشمہ رائٹ بنک کنال، پشاور ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے اور چکدرہ چترال روڈ (دیر ایکسپریس وے) کے منصوبوں کی نگرانی کرے گی اور ان منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے علاوہ ان کی جلد تکمیل کو یقینی بنائے گی۔ سٹئرنگ کمیٹی اپنی رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 دسمبر کو دوپہر 3 بجے پارلیمنٹ ھاوس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراھی میں منعقد ہو گا۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی حال ہی میں ہونے والی ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخواہ میں جاری مختلف سی پیک ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے سٹئرنگ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.

Comments are closed.