نجی ٹی وی کے رمضان پروگرام کو سپانسر کیا شراب بنانے والی کمپنی نے

باغی ٹی وی :بول ٹی چینل کے رمضان ٹرانسمیشن کو شراب بنانے والی کمپنی مری بروری نے سپانسر کر دیا. رمضان ٹرانسمیشن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مری بروری کمپنی کا لوگو بول کے رمضان پروگرام میں نمایا ہے. .واضح رہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا رمضان ٹرانسمیشن پروگرام ہے جس کو شراب بنانے والی کمپنی نے سپانسر کیا ہے .
بول ٹی وی اس سے پہلے بھی کافی متنازع رہا ہے . اس کے مالک پر جعلی ڈگریاں دینے کا الزام بھی ہے . اس الزام میں ایگزیکٹ‌کے دائریکٹڑ اور بول کے مالک شعیب شیخ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا. بول ٹی وی کے آغآز میں صحافت کے بڑے بڑے نام اس کے ساتھ وابستہ ہو گئے تھے جو نشریات کے آغاز کے بنا ہی بھاری معاوضہ لیتے رہے . بعد میں آہستہ آہستہ اس کو چھوڑ گئے،
اب ایک بار پھر بول ٹی وی خبروں کی زد میں ہے جب اس کے رمضان پروگرام میں شراب کمپنی کے اشتہار جاری ہیں . اس کی سپانسر شب ہورہی ہے .

Shares: