نمرتا کماری کی ہلاکت کے واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائے،پاک سرزمین پارٹی

پاک سر زمین پارٹی کے وفد نے لاڑکانہ کے چانڈ کا میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی طالبہ نمرتا کماری کے ہلاکت پر مظاہرے میں شرکت کی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین پی ایس پی مصطفی کمال کی جانب سے. دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا گیا،مظاہرے میں شرکت کرنے والوں میں پی ایس پی کے وفد میں کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین، نیشنل کونسل کے اراکین آسیہ اسحاق، شمشاد صدیقی اور ڈاکٹر یاسر، رمیش کمار اور راکیش کمار سمیت دیگر زمہ دران شامل تھے

پاک سر زمین پارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ نمرتا کماری کی ہلاکت کے واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائے.حکومت سندھ کی عدم توجہ کے باعث اس طرح واقعات رونما ہورہےہیں جو کہ قابل مذمت ہیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کا فرض ہے، سندھ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے، سندھ حکومت صرف اخباری بیان تک محدود ہے، جس کو عوام کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں ،دکھ کی اس گھڑی پی ایس پی کے ایک ایک کارکن ہندو برادری کیساتھ کھڑا ہے.

Comments are closed.