کراچی : قمری اور شمسی مہینے ساتھ ساتھ سفر طئے کرنے لگے ،منگل کو پاکستان میں یکم صفر ہوگی تو یکم اکتوبر بھی ہوگی ، اس سے قبل محرم اور ستمبر بھی ساتھ ساتھ چل رہے تھے ،
“افغانستان کا نیا صدر ، اشرف غنی ، عبداللہ عبداللہ یا پھر کوئی اور فیصلہ 17 کو متوقع” لاک ہے | ![]() | افغانستان کا نیا صدر ، اشرف غنی ، عبداللہ عبداللہ یا پھر کوئی اور فیصلہ 17 کو متوقع |
---|
دوسری طرف رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہےکہ اسلامی کلینڈر کے دوسرے ماہ مبارک صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی، ملک بھر میں مطلع ابرآلود ہونے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
![]() |
ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مطلع ابرآلود ہونے سے رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی شہادت کسی بھی علاقے سے موصول نہیں ہوئی۔
![]() |
رویت ہلال کمیٹی ذرائع کے مطابق رویت کا وقت ختم ہوچکا ہے، لہٰذا ماہ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا، اب یکم صفرالمظفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی، جیسے پہلے ستمبر اور محرم ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہے