پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار سے ملاوٹ مافیا کا بچنا مشکل ہوگیا ہے-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر آرڈر شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں آپریشن کیا جس کے تحت 4 فوڈ پوائنٹس سیل کردیے گئے ہیں- کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ، مضر صحت گوشت، مصالحہ جات اور گندے انڈے ضبط کیے گئے ہیں-ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا کہ ٹیکسلا میں کاروائی کرتے ہوئے گرینڈنگ یونٹ کو سیل کیا۔ مرچوں میں ملاوٹ اور ناقص مصالحہ جات کی فروخت کے باعث کارروائی کی گئی ہے۔
راول ٹاون 2 میں بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت پر چکن شاپ کو سیل کیا۔ ملاوٹی دودھ کی فروخت پر ڈیری شاپ کو سیل کیا۔ پوٹھوہار ٹاؤن میں واقع سیون الیون ریسٹورنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ورچوئل یونیورسٹی کے قریب چیکنگ کے دوران بٹ کڑاہی تکہ کو ناقص سٹوریج پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا- معمولی نقائص پر 62 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صحت دشمن عناصر کو کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔رفاقت علی نسوآنہ