اداکار نعمان اعجاز جن کی گزشتہ دنوں‌اپنی اہلیہ کے ساتھ فیملی کی شادی پر ڈانس کرتے ہوئے کی وڈیو وائرل ہوئی شائقین نے اپنے پسندیدہ سٹار کو ڈانس کرتے ہوئے خوب پسند کیا. اس وڈیو کے خصوصی طور پر نعمان اعجاز کے ڈانس سٹیپس کو بہت پسند کیا گیا. اب گزشتہ رات سے نعمان اعجاز کی ایک اور ڈانس وڈیو وائرل ہو رہی ہے. اس وڈیو میں نعمان اعجاز اپنی اہلیہ کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ وہ اپنی فیملی کے مردوں اور دوستوں کے ساتھ ڈانس کی پریکٹس کررہے ہیں. نعمان اعجاز جس گانے پر ڈانس کی پریکٹس کررہے ہیں وہ بالی وڈ‌کا گانا ، آپکا کیا ہوگا جناب عالی ہے. نعمان اعجاز کے ڈانس سٹیپس کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اور ان کی یہ وڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے، نعمان کی ڈانس وڈیوز اس لئے بھی

وائرل ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے مداحوں نے ان کو سکرین پر کبھی ناچتے اور گاتے ہوئے نہیں سنا. نعمان اعجاز آج کل اپنی ایک فیملی کی شادی کی تقریب میں‌مصروف ہیں اور اسی کے لئے ڈانس کرتے ہوئے دکھائی بھی دے رہے ہیں. یاد رہے کہ نعمان اعجاز بہت جلد اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی ہوم پروڈکشن میں نظر آئیں گے. اس میں ان کے ساتھ فلمسٹار صاھبہ بھی ایک اہم کردار میں‌نظر آئیں گی .

Shares: