ن لیگ نواز شریف کی بیماری پر سیاست اور پوائنٹ سکورنگ نہ کرے، سینیٹر فیصل جاوید

0
36

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کریں اور اس حوالے سے سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہ کریں،

امریکہ کی پالیسی چین سے متعلق کیسی ہونی چاہیے؟ چینی سفیر نے واضح‌ کر دیا

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کریںاور اس حوالے سے سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہ کریں۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے نان ایشو پر سیاست کررہی ہے، مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی صحت پر جھوٹے بیانات سے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش بند کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عدلیہ کی مضبوطی اور قانون کی بالادستی کے لیے سرگرم ہے، عدالت نواز شریف کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس پر عمل کرے گی اور ماضی میں بھی عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کیا جاتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے محمد نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔نوازشریف کے علاج کے حوالے سے قائم میڈیکل بورڈ اور عدالت فیصلہ کرے گی،

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کوئی ذاتی انتقام نہیں لے رہی بلکہ قومی دولت کی لوٹ مار کا ان سے حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان دینا چھوڑ دیں کیونکہ نواز شریف خود اپنے علاج سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو چاہئے کہ وہ نواز کی صحت سے متعلق الجھے ہوئے بیانات دینا چھوڑ دیں اور انہیں عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے بجائے نواز کی صحت پر توجہ دیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے میڈیا پر اپنے والد کی بیماری کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جب وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ہسپتال کا دورہ کیا تو نواز شریف نے بھی علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیر اعظم اور مسلح افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہیں جبکہ ملک نے ترقی کی راہ پر ایک نیا سفر شروع کیا ہے اور تمام شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ہے،

Leave a reply