30 لاکھ ملازمتیں ،
ریاض:بے روزگاری کی وجہ سے سعودی عرب بھی مشکلات کا شکار ہے ، تاہم اب سعودی عرب کی حکومت نے مستقبل میں تیس لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کا عندیہ دے دیا۔سعودی گیزیٹ کے مطابق وزیر محنت و سماجی ترقی احمد سلیمان الراجحی کا کہنا تھا کہ سرکاری کمپنی کے قیام کے بعد ہمیں توقع ہے کہ 2030 تک ملازمت کے مواقع تیس لاکھ تک پہنچ جائیں گے۔
وزیر محنت و سماجی ترقی احمد سلیمان الراجحی کا کہنا تھا کہ وزرات محنت نے ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ (ایچ اے ڈی اے ایف) کے تحت مستقبل میں روزگار کو فروغ دینے کے لیے ’’فیوچر لیبر‘‘ کے نام سے کمپنی قائم کر لی ہے۔احمد سلیمان کا کہنا تھا کہ ’’سعودی عرب دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرتا ہے، ہم مستقبل کے لیے مزید اقدامات کررہے ہیں تاکہ بے روزگاری پر قابو پایا جاسکے اور نوجوانوں کو روزگار ملے‘‘۔