اپوزیشن لیڈر سری نگر پہنچ گئے

0
55

راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنما سری نگرپہنچ گئے ہیں۔ راہول گاندھی کے ہمراہ گیارہ رکنی وفد ہے جس کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے۔ وفد میں راہول گاندھی کے ساتھ کانگریس کے غلام نبی آزاد، آنند شرما، کے سی وینو گوپال، سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ، سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، ٹی ایم سی کے دنیش ترویدی، ڈی ایم کے لیڈر ٹی شیوا، این سی پی کے ماجد میمن، جے ڈی ایس کے کپیندر ریڈی اور آر جے ڈی کے منوج جھا سمیت کئی لیڈر شامل رہیں گے۔

اپوزیشن رہنما مقبوضہ کشمیر کے حالات کا جائزہ لیں گے اور وہاں کے لیڈروں کے علاوہ مقامی لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

دوسری طرف حکام نے اپوزیشن پارٹی لیڈروں کو سری نگر آنے سے منع کیا ۔۔ انتظامیہ نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈروں کے آنے سے علاقے کا ماحول خراب ہو سکتا ہے۔

غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت تشویشناک ہے، یہ پچھلے 20 روز سے بند ہے، اس علاقے سے پچھلے 20 روز سے کوئی خبر نہیں آرہی، لیکن حکومت کہہ رہی ہے کہ وہاں سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے دو بار کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کو ایئرپورٹ سے واپس بھیجا جا چکا ہے۔

Leave a reply