کراچی: ابھی کتے کاٹنے سے جانبحق ہونے والے پہلے شہری کے گھر آہ و کنان تھے کہ پاگل کتےنے زخم پھر تازہ کردیئے ا طلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ایف سی ایریا میں پاگل کتے نے سب انسپکٹر سمیت 12 افراد کو کاٹ لیا۔
معروف اینکرمبشرلقمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو
تفصیلات کے مطابق کراچی ایف سی ایریا میں 12 افراد ایک پاگل کتے کے کاٹے کا شکار ہو گئے ہیں، جن میں کراچی پولیس کا ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔سب انسپکٹر سمیت تمام افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دوسری طرف ایف سی ایریا کی وسطی مسجد علاقے کے مکین پاگل کتے کے خوف سے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں، جب کہ انتظامیہ غائب ہے۔
فنی تعلیم وہ دیں جس کی ضرورت ہو، عارف علوی ماہرتعلیم بن گئے
پانچ دن قبل کراچی کے علاقے قائد آباد میں کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہل کار نے بچی کو زخمی کر دیا تھا، کتے نے بچوں پر حملہ کیا تو نامعلوم پولیس اہل کار نے اس پر گولی چلائی جس سے کتا تو مر گیا لیکن گولی واپس ہو کر بچی کو بھی لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گئی۔